1
1
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے صوبے کو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کر لیا ہے، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا، کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ گندم کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کر دی ہے، جو گندم ہمیں ملنی تھی وہ کیسےغائب کی گئی، حقائق سامنے لائیں گے، رپورٹ جلد جاری ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے، یہاں پر ترقیاتی کاموں پر چار چار محکمے بل بناتے تھے، جو ترقیاتی منصوبہ مفید نہ ہو اس پر کام نہیں کریں گے، پیسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ٹریفک قوانین پرمیٹنگ بلائی ہے، ٹریفک نظام کو بہتر بنائیں گے، ٹریفک قوانین بننے جا رہے ہیں، چالان کی شکایت ختم ہو جائے گی، باقاعدہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک کا نظام بہتر بنائیں گے۔