1
1
لاہور: (سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم جاپان روانہ ہوگئی جہاں پر ٹینس کے مقابلوں کا آغاز 27 ستمبر سے ہوگا۔
ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں مزمل مرتضیٰ ، محمد شعیب ، اُشنا سہیل اور ماہین آفتاب قریشی بھی قومی ٹینس دستے میں شامل ہیں۔
محمد حسیب اسلم قومی ٹینس ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے جاپان روانہ ہوئے ہیں جبکہ کرنل ضیاء الدین طفیل ایشین گیمز کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم کے منیجر مقرر کئے گئے ہیں۔
