1
1
واشنگٹن: (آن لائن ڈسک) امریکا میں آج وسط مدتی انتخابات کا میدان سج گیا ہے، جہاں ایوان نمائندگان اور سینیٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
انتخابات میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں جبکہ سینیٹ کی 35 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، اس کے علاوہ 36 ریاستوں کے گورنرز کا انتخاب بھی کیا جائے گا، موجودہ انتخابی مقابلے میں ری پبلکنز کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔
حالیہ سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 32 فیصد پر برقرار ہے، جو ان کی سیاسی مقبولیت کی کم ترین سطح 31 فیصد کے قریب ہے، سروے میں ایک ہزار 765 امریکی شہریوں کی رائے شامل کی گئی، جبکہ اس کے نتائج میں 2 پوائنٹس کی ممکنہ غلطی کا مارجن موجود ہے۔