1
1
نیتن یاہو کو دو سال سے جاری جنگ، سیکیورٹی ناکامیوں اور شدید عوامی احتجاج کے بعد اپنے سیاسی کیریئر کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، انتخابات کے پیشِ نظر امریکا اور یورپ سمیت دنیا بھر سے تقریباً 67,000 اسرائیلی ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے صیہونی ریاست پہنچ چکے ہیں۔
مبصرین کا ماننا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم ان اسرائیلی ووٹرز کی بڑی تعداد میں آمد سے انتخابی نتائج پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ بعض ووٹرز طویل
عرصے سے جاری پالیسیوں اور غزہ جنگ سے متعلقہ صورتحال سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں اور وہ ملک کے لیے ایک نئی سمت کے خواہاں ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ساتویں بار اقتدار سنبھالنے کے لیے کوشاں ہیں، اور انہیں اس بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہے۔
دوسری جانب، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے انہیں سخت مقابلہ دیا جا رہا ہے، جس میں سابق فوجی سربراہ گادی آئزنکوٹ اور سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ جیسی نمایاں شخصیات شامل ہیں۔