Popular Posts

پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز میں شرکت کیلئے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی لاہور آمد شروع

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز کے لئے پنجاب کے مختلف ڈویژنز سے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی صوبائی دارالحکومت لاہور آمد شروع ہوگئی ہے۔
ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز کے مقابلے 24 سے 28 ستمبر تک نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوں گے،پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز میں پنجاب کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں
جبکہ تائی چی کے مقابلوں میں پاکستان کے تمام صوبوں کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں،، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑی ٹیبل ٹینس، ووشو، تائی چی، جمناسٹک، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، فٹ بال، ٹینس، والی بال اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے