1
1
ایرانی بحریہ اور پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 10 روز کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کم از کم 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی بحریہ کے مطابق آئل ٹینکروں اور ان کے نیویگیشن سسٹم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں گزشتہ چند روز کے دوران متعدد تجارتی جہازوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھی اور آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت متاثر ہوئی تو عالمی تیل کی سپلائی، خام تیل کی قیمتوں اور شپنگ لاگت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ت