Popular Posts

کے پی پولیس ایکٹ وفاقی قوانین سے متصادم ہے: بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد: (ویب ڈسک) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا مجوزہ پولیس ایکٹ سیاسی بنایا گیا ہے، پی ایس پی افسران کی تعیناتی صرف وفاق کرسکتا ہے، نیا رواج سیٹ کرنے کی کوشش غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 13 سال سے سرکس لگا ہوا ہے، صوبے میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے اور یہ احتجاج کررہے ہیں، اب یہ پولیس کو اپنے تابع لانے کے لیے ایکٹ پاس کررہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے 23 ستمبر کو پولیس ایکٹ 2026 کے مسودے کی منظوری دی تھی، جس میں پولیس کے پالیسی، انتظامی، آپریشنل اور مالی معاملات میں صوبائی حکومت کے اختیارات بڑھانے کی تجاویز شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے