1
1
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے، جس کے بعد اب پاکستان کو 1.21 ارب ڈالر مل جائیں گے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے ساتھ موجودہ ای ایف ایف پروگرام کی 5 ویں قسط کے لیے چوتھا جائزہ اجلاس ہوا، جب کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے آر ایس ایف پروگرام کے لیے تیسرے جائزے کے لیے مذاکرات ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام ای ایف ایف کی 5 ویں قسط 1 ارب ڈالر مل سکے گی، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام آر ایس ایف کی چوتھی قسط 21 کروڑ ڈالر مل سکے گی۔