Popular Posts

تین ملکی ون ڈے سیریز ، پاکستان انگلینڈ کو ہرا کر سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

 قومی ٹیم نے 242 رنز کا ہدف شاداب خان نے شاندار سنچری کی بدولت 48 ویں اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، شاداب خان نے 96 گیندوں پر 113 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بہتر ثابت نہ ہوسکا اور فخر زمان 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، صائم ایوب 6، بابر اعظم 10، سعد بیگ 32، سلمان آغا 26، حسن نواز 15 رنز بناکر چلتے بنے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 4 رنز بنائے، رضا اللہ 8 جبکہ عرفات مہناس ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے، جبکہ سیم کرن 42 اور گس ایٹکنسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، ول جیکس 13 اور جیمی اوورٹن 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس اور رضا اللہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔