1
1
گرین شرٹس نے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 باہمی اور سہ فریقی سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا، 9 سیریز میں کامیابی حاصل کی اور ایک ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئی۔
پاکستان کو فروری 2025ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شکست ہوئی، اس کے بعد قومی ٹیم نے گزشتہ 17 ماہ میں ہوم گراؤنڈ پر مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
گرین شرٹس کی مسلسل فتوحات کا آغاز مئی اور جون 2025 میں بنگلہ دیش کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر کے کیا۔ اس کے بعد اکتوبر 2025 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔
اس ڈرا سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں پاکستان نے دو ایک کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
قومی ٹیم نے نومبر 2025 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ کیا۔